Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

طوفانی بارش: دہلی ایئر پورٹ پر ٹرمنل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

8 افراد زخمی ہوئے، متعدد پروازیں متاثر، دہلی اور اس کے نواح میں جمعہ کو علی الصباح موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیرِ آب
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 11:58am

نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو علی الصباح دہلی میں موسلا دھار بارش کے دوران رونما ہوا۔

بھارتی اخبار کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ایک شخص ملبے میں دبا ہوا ہے۔ ریسکیو کی ٹیم اسے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ شدید زخمی ہے۔

دہلی فائر سروس کے ترجمان نے بتایا ک موسلا دھار بارش کے دوران ٹرمینل ون کی چھت کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر گرگیا۔ اس وقت وہاں درجنوں افراد موجود ہے۔

چھت گرتے ہی چیک اِن کاؤنٹر بند کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ اس حادثے کے باعث متعدد پروازیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دہلی مختلف علاقوں میں جمعرات کو شروع ہونے والی موسلا دھار بارش دن بھر جاری رہی اور 24 گھنٹوں کے دوران یعنی جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے تک 228 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو جون کے حوالے سے ریکارڈ ہے۔ بہت سے علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ بہت سے تجارتی اور صنعتی مراکز بند کردیے گئے ہیں۔ دہلی کے متعدد علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

Heavy rain

DELHI AIRPORT

TERMINAL ROOF COLLAPSES

SIX INJURED

MANY ARAS INUNDATED