Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں ”منا بھائی“ پکڑا گیا

بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوقین پاکستانی منا بھائی ڈاکٹر کا یونیفارم پہن کر مریضوں کا علاج کرنے پہنچ گیا۔
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 05:59pm
تصاویر: ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر: ویڈیو اسکرین گریب

بالی وڈ مودی ’منا بھائی‘ ایم بی بی ایس کے کردار سے متاثر ہوکر پاکستانی منا بھائی سول ہسپتال کراچی کے بے نظیر ٹراما سینٹر میں پہنچ گیا لیکن گارڈز کی بروقت مداخلت پر اُسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا

سول اسپتال کراچی کے بے نظیر ٹراما سینٹر میں ”منا بھائی“ پکڑا گیا۔ پولیس چوکی میں پاکستانی منا بھائی ایم بی بی ایس نے بتایا کہ اسے بچپن ہی سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا اس لیے ڈاکٹر کا یونیفارم پہن کر مریضوں کا علاج کرنے پہنچ گیا۔

بعدازاں گارڈز نے بالی وڈ کی معروف مووی منا بھائی ایم بی بی ایس کا حلیہ دیکھ کر پاکستانی منا بھائی کو پکڑ کر سول اسپتال کی پولیس چوکی کے حوالے کردیا۔

گارڈز نے پوچھا اتنے بڑے اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر داخل ہوتے ہوئے شرم نہیں آئی۔

civil hospital

PAKISTANI MUNNA BHAI

BENAZIR TRAUMA CENTER