Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرایوب نے پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

استعفیٰ قبول کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، عمر ایوب
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 11:47pm

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے پارٹی سیکریٹری جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عمر ایوب اپنے عہدے سے ماستعفیٰ دینے کی اطلاع سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے پوسٹ کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ استعفیٰ قبول کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، تنظیمی ڈھانچے میں مزیدتبدیلیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے نام خط بھی ایکس پر پوسٹ کیا۔

خط میں عمر ایوب نے لکھا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

واضح رہے کہ عمرایوب چیئرمین فنانس بورڈ پی ٹی آئی کےعہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔

resignation

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)