Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میری شادی پورے پاکستان کا خواب ہے‘، میرا نے شادی کیلئے صحافیوں سے مدد مانگ لی

میرا بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا، اداکارہ میرا
شائع 27 جون 2024 09:15pm

پاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری شادی پورے پاکستان کا خواب ہے، مجھے ڈولی میں بٹھانے کی ذمہ داری صحافی برادری کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ آپ سب سے کہیں نا کہیں ملاقات ہوتی رہتی ہے، لیکن پریس کلب آنا اچھا لگتا ہے اور اس کو بہت مس کر رہی تھی، میں یہاں ہوں لاہور میں، میں معذرت خواہ ہوں کہ مل نہیں سکی۔

میرا کا کہنا تھا کہ مجھے بلاوے آئے ،انویٹیشن آئے لیکن میں نہیں آ سکی، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری شوٹنگ پنجاب میں شروع ہوگی، میں چاہتی ہوں کہ لاہور اور پنجاب میں مزید اچھا کام کیا جائے، میں آپ سب سے ملنا چاہ رہی تھی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ آپ مجھ سے نہیں ملنا چاہ رہے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا، اب بہتر ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پرویز کلیم صاحب کے لکھے پراجیکٹ امراؤجان شروع ہو رہا ہے، یکم جولائی سے اس کا کیمرہ اوپن ہو رہا ہے، ”مائی ڈئیر ہسبنڈ“ ایک پراجیکٹ آئے گا جو کہ خلیل الرحمٰن قمر لکھ رہے ہیں۔

میرا نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے گزارش کی کہ میری شادی آپ سب نے ہی کروانی ہے۔

Pakistani Actress

Meera