Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا 4 نکاتی اتحاد طے پاگیا، مولانا فضل الرحمان نے تحریری ضمانت مانگ لی

ملک کی سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے خاتمے اور افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوگیا
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 12:57am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے درمیان سیاسی گٹھ جوڑ طے ہوگیا ہے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سیاسی اتحاد کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری ضمانت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گٹھ جوڑ کمیٹی کی منظور دیدی ہے، جو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر پر مشتمل ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظور دے دی

مولانا فضل الرحمان نے مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد سیاسی گٹھ جوڑ کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان چار نکات پر اتفاق ہوگیا ہے، ملک کی سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے خاتمے پر دونوں جماعتوں پر اتفاق ہوا،آئین کی بالادستی، صوبائی وسائل اور مسائل مل کر حل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

دونوں جماعتوں کا افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر اتفاق بھی سیاسی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے۔

JUIF PTI Coalition