Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کے یادگار لمحات، ویڈیو جاری

یہ تھا ہماری شادی کا گھر، اور یہ بہترین تھا، سوناکشی سنہا
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 05:44pm

بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے یادگار لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ویڈیو صارفین کے دلوں کا بھا گئی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انکی شادی کے یادگار لمحات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈو میں سوناکشی اور ظہیر کے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے سے قبل ان کے عزیز و اقارب بالی وڈ گیت ’ سوہنا کتنا سوہنا ہے’ زور زور سے گاتے نظر آئے جس کے بعد کچھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے دیکھائی دیئے ۔

قہقہوں سے گونجتے ہال میں سوناکشی اور ظہیر نے کاغذات پر انگوٹھے کا نشان لگایا اور ساتھ ہی مائیک پر ایک دوسرے کو قبول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں سوناکشی سنہا نے لکھا کہ ’خاندان، دوست، محبت، دوستی، قہقہے، طنزو مزاح، بچوں کا ادھر اُدھر بھاگنا، خوشی کے آنسوں، پُرجوشی، بلنڈرز، فن، جذبات اور ان سب سے بڑھ کر سچی خوشی، یہ تھا ہماری شادی کا گھر، اور یہ بہترین تھا‘۔

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے سول میرج 23 جون کو ہوئی جس میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

شادی رجسٹر ہونے کے بعد رات میں شوبز ستاروں سمیت تقریباً 1000 مہمانوں پر مشتمل عشائیے کا اہتمام کیا گیا جو ممبئی کے ’بسٹین‘ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔

Sonakshi Sinha

sonakshi family

SONAKSHI RECEPTION

Sonakshi Wedding