Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ، دو راہگیر زخمی

دستی بم سکیورٹی فورسز کی کھانے پینے کی میس والی گاڑی پر پھینکا گیا، پولیس
شائع 27 جون 2024 07:52pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کوئٹہ کے علاقے کلی ابراہیم زئی میں بروری روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی کھانے پینے کی میس والی گاڑی پر دستی بم پھینکا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کا جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

quetta

grenade attack