وزیراعلیٰ سندھ کا ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔
مراد علی شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے۔
لاپتہ شہری کے اغواء کا مقدمہ 15سال بعد (ر) کرنل کیخلاف درج
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنوری سے اب تک ان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیں گے۔
کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، اموات کی تعداد 712 تک پہنچ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کے لیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔
Comments are closed on this story.