کراچی میں شروع ہونے والی بارش کب تک چلے گی؟
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ دو سے تین روز وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش ہوگی، جبکہ شہر میں آج ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کل اور پرسوں بھی موسم گرم رہے گا، لیکن درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک ہوگا، تاہم، شدت کم محسوس ہوگی۔
کراچی میں صرف 10 افراد گرمی کی وجہ سےجاں بحق ہوئے، کمشنر کراچی حسن نقوی کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ جب تک کم دباؤ ختم نہیں ہوگا تب تک گرمی ہوگی، امید ہے کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔
نیپرا نے لوڈ شیڈنگ سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
انہوں نے کہا کہ شہر میں دو سے تین دن وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوگی، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بارشوں کا سسٹم ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار بھی جاری کردیے ہیں، جن کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 22 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اس کے بعد نارتھ کراچی میں 14 ملی میٹر اور گلشن حدید میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملیر ہالٹ میں 4.4 ملی میٹر، کورنگی میں 2.5 ملی میٹر، ناظم آباد میں 1.4 ملی میٹر اور ائیرپورٹ پر 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
Comments are closed on this story.