Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’سزا معطل کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں‘، عدت نکاح کیس میں اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

قانون کے تحت خاتون مجرم بھی ضمانت کی دعویدار نہیں ہو سکتی، فیصلہ
شائع 27 جون 2024 05:14pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سزا معطل کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کے 10 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سزا معطلی کی دونوں اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں، سیکشن 426 قابل ضمانت ہے لیکن مجرم ضمانت کے حقدار نہیں، قانون کے تحت خاتون مجرم بھی ضمانت کی دعویدار نہیں ہو سکتی۔

پی ٹی آئی کا عدت کیس میں عدالتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

جج افضل مجوکا نے اپنے فیصلے میں متعدد فراڈ شادی سے متعلق فیصلوں کا حوالہ دیا اور لکھا کہ حوالہ دیئے گئے فیصلوں میں کسی بھی مجرم کی سزامعطل نہیں ہوئی۔

آزادی مارچ کیس: عمران خان، شاہ محمود، فیصل جاوید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

فیصلے میں کہا گیا کہ سزا معطلی کی درخواست میں مجرم کو معصوم تصور نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی سزا کا کافی عرصہ کاٹ لیا ہے۔

Iddat Nikah Case

Imran Khan Bushra Bibi

Appeals Rejected