Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں غیر قانونی طور پر انڈوں کو رکھنے والوں کے خلاف بڑا قدم

مقامی حکومت کی جانب سے عوام سے اس حوالے سے ساتھ دینے کی بھی اپیل کی ہے
شائع 27 جون 2024 04:38pm

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی حکومت نے انڈوں کو غیر قانونی طور پر رکھنے کے خلاف قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے عوام کو خوبصورت جنگلی پرندوں کی حفاظت کے پیش نظر درخواست بھی کی گئی ہے۔

ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے بیان ایکس پر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جنگلی پرندوں کے انڈے جمع کرنے پر پابندی ہے۔

واضح رہے فیڈرل قانون 1999 کے نمبر 24 کے تحت جنگلی پرندوں کو نقصان پہنچانے، شکار کرنے اور پکڑنے سمیت ان کے گھونسلے پر نقصان پہنچانے پر پابندی ہے۔

انڈے کی زردی کو سفیدی سے کیسے الگ کیا جائے

جبکہ خلاف ورزی پر قید کے ساتھ ساتھ 2 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے جو کہ پاکستانی 1 لاکھ روپے سے لے کر 15 لاکھ روپے تک ہے۔

انڈے کی سفیدی یا پورا انڈ ہ’ کس میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے؟’

مقامی حکومت کی جانب سے اب جنگلی پرندوں کے انڈوں کو محفوظ بنانے اور انہیں نقصان سے بچانے کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے۔

جبکہ ایجنسی کی جانب سے عوام سے اپیل میں کہنا تھا کہ وہ جنگلی پرندوں کے انڈے نہ اٹھائیں اور ایسی کسی بھی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف ٹول فری نمبر 800555 پر اطلاع دیں۔

UAE

ابوظہبی

eggs

wild birds