Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکی بھائی کو بیوی نے تھپڑ مار دیا، صارفین برہم

تنقید کی بوچھار شروع ہوگئی
شائع 27 جون 2024 03:42pm

ڈکی بھائی اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 7.4 ملین فالوورز ہیں۔ ڈکی بھائی نے ایک نوجوان روسٹنگ چینل کے طور پر شروعات کی اور بعد میں ایک وی لاگنگ چینل بن گیا، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ویڈیوز بناتے ہیں۔ ان کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ان کےساتھ نظر آتی ہیں ۔

فیفا ورلڈ کپ: عارف لوہار کا ’آ تینوں موج کراواں‘ اور ’میسی کا جادو‘

جوڑے نے ایک بار پھر پرینک فلمایا اور اس بار ڈکی کی ساس بھی ویڈیو میں نظر آئیں۔

ڈکی اور عروب نے ایک پرینک ویڈیو بنائی، جس میں عروب جتوئی نے اپنی والدہ کے سامنے اپنے شوہر ڈکی کو تھپڑ مارا۔ انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

ان کایہ پرینک سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھا یا اور اس کے بعد سے دونوں پر تنقید کی بوچھار شروع ہوگئی۔ صارفین انکے اس انداز پر بہت برہم ہیں اور اس مذاق کو توہین آمیز قرار دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ بدسلوکی کی تعریف کر رہا ہے اور اگر صنف کو الٹ دیا جائے تو مذاق کیسا نظر آئے گا۔

Celebrities

lifestyle

Famous Tiktoker