Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاتھ جوڑنے پر بھی صارم برنی نے بچی واپس نہیں کی، افشین کا بیان

بچی مدیحہ کو دی تھی جس نے بشرٰی کو دی اور اس نے صارم برنی کو، آج نیوز کو بیانات کی کاپی مل گئی
شائع 27 جون 2024 03:22pm

صارف برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں رد و بدل کے کیس میں ریکارڈ کروائے گئے گواہوں کے بیانات کی کاپی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

آج نیوز کو موصول ہونے بیانات کی کاپی کے مطابق بچی حوالے کرنے والی خاتون افشین، اس کے شوہر اور بشرٰی کا بیان شامل ہے۔

افشین کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بچی مدیحہ کو دی تھی جس نے بشرٰی ایاز کے حوالے کردی۔ بشرٰی نے بچی صارف برنی کو دے دی۔

افشین کا کہنا ہے فائزہ مجھے صارم برنی کے پاس لے گئی تھی۔ صارم برنی کے آگے ہاتھ جوڑے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، میری بچی میرے حوالے کرو۔

صارم برنی نے کہا بچی آپ کو دیں گے نہ بشرٰی کو۔ اور یہ کہ بچی اُسے دی جائے گی جو اُسے ڈھنگ سے رکھ سکے گا۔

افشین نے مزید بتایا کہ بچی کو دینے کے عوض وہ گھر کے اخراجات کی مد میں مدیحہ سے پیسے لیتی تھی۔ مدیحہ سے کہا تھا کاروبار کرادو۔ اس نے ساڑھے تین لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Sarim Burney

AFSHEEN

MADEEHA

BUSHRA