Aaj News

اتوار, جون 30, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

تمباکو نوشی کے سبب گلے کے اندر بال اگ آئے

ڈاکٹرز کے مطابق سگریٹ نوشی کے زیادہ استعمال کے باعث گلے میں بال اگے
شائع 27 جون 2024 02:17pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آسٹرین میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آسٹرین میڈیا

سگریٹ کی لت نے ایک شخص کے ساتھ کچھ ایسا کیا ہے، جس کے باعث اب یہ شخص عالمی میڈیا کی بھی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص کے گلے میں بال نکل آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 54 سالہ شخص روزانہ کی بنیاد پر گزشتہ 20 سال سے سگریٹ سلگاتا آ رہا ہے، جس کے باعث اب اس کے اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

1990 سے سگریٹ پینے والے شخص کی جانب سے ڈاکٹر سے شکایت میں کہنا تھا کہ اس کی آواز بھی خراب ہو گئی ہے جبکہ کھانسی بھی شدید ہوتی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی جانبسے یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ کھانسی کے دوران بال بھی گلے سے نکلا تھا۔

سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری، سالانہ 310 ارب روپے نقصان کا اندیشہ

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2010 میں اس وقت سب کی حیرانگی کا باعث بنا، جب ڈاکٹرز کی جانب سے گلے میں کیمرہ ڈالا گیا، جس پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ گلے میں کچھ بال موجود ہیں۔

اگرچہ ڈاکٹرز کی جانب سے فلحال کے لیے بال نکال کر اینٹی بائیوٹکس دے دیں تاہم اس کے بعد دوبارہ بال نکلنا شروع ہوگئے، جو کہ آج تک جاری ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے اس بیماری کو اینڈوٹریشیل ہئیر گروتھ کا نام دیا گیا ہے، امریکی جرنل برائے کیس رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے ڈاکٹرز کی جانب سے بتانا تھا کہ سگریٹ کے باعث گلے میں سوزش آ جاتی ہے، جس کے باعث سیلز ہئیر فالیکلز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

سگریٹ چھوڑنے والے موٹے کیوں ہو جاتے ہیں؟

ڈاکٹر کی جانب سے کہنا تھا کہ گلے میں بالوں کی افزائش مریض کے سگریٹ پینے کی عادت کے باعث ہوئی ہے۔ تاہم ان کیسز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے اس نظریے کو ثابت نہیں کیا جا سکا ہے۔

hair

Austria

ciggerate

throat