Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

گوجرانوالہ میں داماد کی سوئے ہوئے سسرالیوں پر فائرنگ، بیوی اور سالا جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں ہیں، پولیس
شائع 27 جون 2024 02:01pm

گوجرانوالہ کے جمیل پورہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے چھت پر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بیوی اور سالے سمیت دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ ولایت اور 35سالہ مسرت بی بی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7سالہ حرم، 80سالہ حنیفاں بی بی اور 30سالہ سمینہ بی بی شامل ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں ہیں اور واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Punjab police

BRUTAL KILLING