کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، اموات کی تعداد 712 تک پہنچ گئی
کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، 6 روز میں اموات کی تعداد 712 تک پہنچ گئی۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس اور شدید گرمی عروج پر ہے، قیامت خیز گرمی، ہیٹ ویو یا پھر وجہ کچھ اور ہے۔
کراچی میں گرمی کے بعد اموات کی شرح غیرمعمولی بڑھ گئی، فیصل ایدھی
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ روز 127 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں، 25 جون کو 141 لاشیں سرد خانےلائی گئیں۔
کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھادی، اموات کی تعداد 585 تک پہنچ گئی
ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے جاری کردی اعداو شمارکےمطابق 24 جون کو 135 لاشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، 23 جون کو 144 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں، 22 جون کو 90 افراد کی لاشیں لائی گئیں۔
ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 جون کو 79 افراد کی لاشیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئی تھیں۔
Comments are closed on this story.