غیر ملکیوں کو پاسپورٹ دینے پر سپرنٹنڈنٹ پاسپورٹ آفس، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ نے غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث صدر پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے صدر میں قائم مرکزی پاسپورٹ دفتر کے فرید شاہ نامی سپرنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نصرت علی 63 غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی فراہمی میں ملوث رہے۔
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
فیکٹ چیک: کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلیے ویزا پر نئی پابندی لگا دی؟
دونوں ملزمان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے۔
تحقیقات کے بعد افغان شہریوں کو جعلسازی سے جاری پاسپورٹس منسوخ کر دیے گئے تھے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مذکورہ غیر ملکی بیرون ملک ملازمت کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈبلیو کی چھاپہ مار کارروائیوں میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
Comments are closed on this story.