Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 07:28pm
تصویر بذریعہ: فیس بک/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: فیس بک/ اسکرین شاٹ

چاہت فتح علی خان یوں تو سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا اسٹار کے حوالے سے ایک تصویر کافی وائرل ہے۔

فیس بک پر ایک پیج کی جانب سے تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کے ایک پیج کی جانب سے بالی وڈ اداکار دھرمیندر اور ان کی فیملی کی ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکار کی فیملی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم اسی فیملی کی تصویر میں ایک شخص ایسا بھی تھا، جو آج کے دور میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی کہانی سنا دی

تصویر بذریعہ: فیس بک/ اسکرین شاٹ

اس تصویر میں دھرمیندر، ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور، بیٹے بوبی دیول اور سنی دیول بھی موجود تھے۔ جبکہ دھرمیندر کی پہلی اہلیہ سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی موجود تھیں۔

اسی تصویر میں بابی دیول اور سنی دیول کے بیچ میں موجود مسکراتا چہرہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھ رہے ہیں۔

’مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار چاہت فتح علی خان ہوگا‘، بدوبدی گرل نے دھمکی دیدی

تصویر بذریعہ: فیس بک/ اسکرین شاٹ

جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی چاہت فتح علی خان ہی سمجھ رہے ہیں، جبکہ دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لیکن اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں موجود شخص چاہت فتح علی خان نہیں ہیں، بلکہ دھرمیندر کی فیملی کے قریبی شخص ہیں۔

social media

Chahat Fateh Ali Khan

sunny deol

Bobby Deol

dharmindra