Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمہوریہ بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

آرمی چیف جوآن ہوزے زُونیگا گرفتار، فوج نے صدارتی محل سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا۔
شائع 27 جون 2024 08:49am

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کے صدر لوئی آرک نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوجی بغاوت ناکام بنائے جانے کے بعد بولیویا کی فوج کے جنرل جوآن ہوزے زُونیگا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران درجنوں فوجی گاڑیاں صدارتی محل کے عمارت سے ٹکرادی گئی تھیں۔

صدارتی محل کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے فوجی گاڑیوں کے ذریعے صدارتی محل کے محاصرے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کئی فوجیوں کو گرفتار کرلیا اور بعد میں تمام گاڑیاں وہاں سے ہٹادی گئیں۔

بولیویا کے صدر لوئی آرک نے فوج کے نئے سربراہ کا تقرر کیا ہے جس نے تمام فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ منتخب حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائے جائیں۔

اپنے سربراہ کا حکم ملتے ہی فوجیوں نے اپنی بیرکس میں واپس جانا شروع کیا اور صدر آرک کے ہزاروں حامی صدارتی محل کے سامنے چوک میں جمع ہوگئے۔ انہوں نے بولیویا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ صدر نے باہر آکر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ہر کوشش کے سامنے مزاحم ہوں گے اور عوام سے مدد طلب کریں گے۔

bolivia

MILITARY COUP FAILED

PRESIDENTS THANKS THE COUNTRYMEIN