Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں خالصتان رہنما کے قتل کی سازش، واشنگٹن نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

ہم اس معاملے میں جواب دہی چاہتے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 09:40am

امریکا میں خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کے معاملے پر واشنگٹن نے بھارت سے جواب طلب کرلیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے بتایا کہ امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہم اس معاملے میں جواب دہی چاہتے ہیں۔

قتل کا حکم مودی نے دیا: کینیڈا کے بھارتی وزیراعظم سے متعلق سنگین انکشافات

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ایک گروپ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات پر ”سخت سفارتی“ جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی سینیٹرز نے کہا کہ ’نکھل گپتا کے ساتھ کام کرنے والے ایک نامعلوم بھارتی سرکاری اہلکار نے اس سازش کی ہدایت کی، جسے یو ایس ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) نے ناکام بنا دیا، گپتا نے انکشاف کیا کہ کل چار اہداف تھے، جن میں کینیڈین شہری اور سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر بھی تھا جسے جون 2023 میں نقاب پوش اسلح بردار لوگوں نے کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ’نکھل گپتا کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے متعلقہ حکام کی کوششوں اور محکمہ خارجہ کے پیشگی بیانات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کو اس سازش میں ملوث بھارتی اہلکاروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خالصتان کی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔ بھارت می سِکھوں کی آواز دبانے کے لیے مودی سرکار نے امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سِکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کینیڈا اور امریکا میں اس حوالے سے غیر معمولی حساسیت پائی جاتی ہے۔

گرپتونت سنگھ قتل سازش کیس، نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری

کینیڈا کے سِکھ شہری گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش تیار کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چیک جمہوریہ کی ایک عدالت نے بھارت نژاد امریکی باشندے نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دینے اور کینڈین سفارت کار کو نکالنے کی مزید تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ جس بھارتی سفارت کار پون کمار کو کینیڈا سے نکالا گیا ہے وہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا اسٹیشن چیف بھی تھا۔

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کیخلاف تحقیقات کھول دی، سفارتکار کے روپ میں چھپا ’را‘ اسٹیشن چیف ملک بدر

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیز تقاریر، عبادت گاہوں کا انہدام معمول بن گیا ہے، ریاستی قوانین کو مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

Indian

America

Murder Attempt

sikh

PRO KHALISTAN SUPPORTERS