Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا یوٹرن: اسٹیشنری اشیا پر سیلز ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

ترمیم شدہ فنانس بل کا اعلان آج متوقع، وزیر خزانہ نے بجٹ پر بحث میں سیلز ٹیکس نہ لینے کا کہا تھا
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 09:13am

اسٹیشنری اشیا پر سیلز ٹیکس واپس لینے کے اعلان کے باوجود ترمیم شدہ فنانس بل 2024 کے تحت یکم جولائی 2024 سے سٹیشنری پر سیلز ٹیکس نافذ ہوجائے گا۔

روزنامہ بزنس ریکارڈر کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اب فائنانس بل 2024 کے تحت اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر سے سیلز ٹیکس ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ترمیم شدہ فائنانس بل 2024 کے تحت اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس وصول کرے گا۔ فائنانس بل میں ترامیم کا اعلان آج (جمعرات) شام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :

دودھ پر جی ایس ٹی: پہلے سے ٹیکس کے بوجھ تلے صارف کو یکم جولائی سے فی لیٹر 50 روپے اضافی دینے ہوں گے

آئندہ ماہ سے آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، چیئرمین ایف بی آر

Sales Tax

STATIONARY ITEMS

AMENDED FINANCE BILL