Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عربوں کو دہشت گرد دکھانے پر’ بائیکاٹ نیٹ فلیکس’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دہشت گرد کردار بھی امریکی دکھائے جا سکتے تھے، صارفین
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 08:54am

نیٹ فلیکس کی جانب سے ریلیز کی گئی ایکشن فلم ’ٹرگر وارننگ‘ میں عربوں کو دہشت گرد دکھانے اور قتل و گارت کو معمول کے کام سمھجنے پر سوشل میڈیا سارفین پھٹ پڑے ۔ صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیٹ فلیکس اور جیسیکا ایلبا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چلادیا۔

نشریاتی ادارے مڈل ایسٹ آئی کے مطابق جیسیکا البا کی فلم ’ٹرگر وارننگ‘ میں عربوں کو فلسطینی رومال ’کوفیہ‘ کے ساتھ دہشت گرد کرداروں میں دیکھایا گیا ہے ۔ جس میں ’کوفیہ‘ پہنے ہوئے عرب دہشت گرد ایک امریکی فلاحی تنظیم کے ٹرک پر حملہ کرتے ہیں لیکن بعد ازاں امریکی فورسز دہشت گردوں پر حملہ کرکے انہیں مار دیتی ہے۔

شائقین کے مطابق فلم میں عرب کرداروں کو دہشت گرد کے طور پر دکھانا یہ تاثر دیتا ہے کہ مسلمان اور خصوصی طور پر عرب دہشت گرد ہوتے ہیں اور ان کا قتل عام بات ہے۔

صارفین نے مذکورہ مناظر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دہشت گرد کردار امریکی بھی تو دکھائے جا سکتے تھے۔

صارفین نے دعویٰ کیا کہ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی دہشت گردی جاری ہے ، فلموں میں عربوں کو دہشت گرد دکھانے اور ان کے قتل کو معمولی بات قرار دیے جانے کی کوشش کی گئی۔

مذکورہ فلم کو نیٹ فلیکس پر 21 جون کو ریلیز کیا گیا تھا اور اسی فلم کے ذریعے جیسیکا ایلبا پانچ سال بعد بڑی اسکرین پر واپس ہوئی ہیں اور ان کی فلم میں عربوں کو دہشت گرد دکھانے پر نہ صرف عرب سوشل میڈیا صارفین بلکہ امریکی، برطانوی اور یورپی صارفین نے بھی اظہار برہمی کیا ہے ۔

hollywood

entertainment

film set