Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

ای سی سی اجلاس آج ہوگا، پنشن اسکیم میں ترامیم کی منظوری دیے جانے کا امکان

وزارت اطلاعات کیلئے 36 کروڑ 62 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری بھی متوقع
شائع 27 جون 2024 12:00am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن اسکیم میں ترامیم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات کیلئے 36 کروڑ 62 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے جب کہ یوم دفاع کی تشہیری مہم کیلئے 9 کروڑ 64 لاکھ فنڈز کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

اولمپئن ارشد ندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام اور پولیس میں اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے 2 کروڑ 91 لاکھ فنڈز کی منظوری متوقع ہے۔

اسلام آباد پولیس کے پیٹرولیم چارجز کیلئے 13 کروڑ کی گرانٹ پر غور ہوگا، جب کہ ایوی ایشن کیلئے اضافی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

مواصلات ڈویژن کیلئے بھی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ پر غور ہوگا جب کہ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے اور این ڈی ایم اے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری کا امکان ہے۔

economic crisis

Economic coordination committee (ECC)

Budget 2024 25