Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے سب سے قابل بھروسہ سولر پینلز کی فہرست جاری

سولر پینلز کی کارکردگی کے حوالے سے کئے گئے ٹیسٹوں میں کن کمپنیوں نے بازی ماری؟
شائع 26 جون 2024 09:47pm

ری نیوایبل انرجی ٹیسٹ سینٹر (RETC) نے سولر پینلز کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کون سے سولر پینلز یا کون سی کمپنی کے سولر پینلز سب سے زیادہ قابل بھروسہ، معیاری اور پائیدار ہیں۔

آر ای ٹی سی نے بہترین میں سے بہترین کی شناخت کے لیے تین کیٹیگریز ”معیار، کارکردگی، اور قابل اعتماد“ میں ڈیٹا کی مجموعی تقسیم کا جائزہ لیا اور درجہ بندی کی۔

رپورٹ کے مطابق ”اعتبار“ کے لحاظ سے بیک شیٹ الٹرا وایلیٹ پائیداری میں سرفہرست جے اے سولر، لونگی سولر اور سولر اسپیس تھے۔

بیک شیٹ الٹرا وائلٹ ڈیوربلیٹی (BUDT) میں شیشے کو الٹرا وائلیٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو جانچا جاتا ہے۔

ٹاپ پرفارمرز سورلر پینلز کو ٹیسٹ کے دوران بیک شیٹ کریکنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اسی طرح نم گرمی کے ٹیسٹ میں ٹاپ پر ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، لونگی سولر، رنرجی، اور ٹرینا سولر رہے۔

اس ٹیسٹ میں ایک ماڈیول کی مرطوب اور اعلیٰ درجہ حرارت والے ماحول کو طویل عرصے تک برداشت کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ٹیسٹ میں پاس ہونے والے سولر پینلز نے 85 ڈگری تک کی گرمی اور 85 فیصد تک نمی کا سامنا کیا۔

سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف

اس کے بعد اولوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں جے اے سولر اور لونگی سولر سرفہرست رہے۔

پوٹینشل انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن (PID) ٹیسٹ میں ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، جی ای پی وی این، جی اسٹار، جے اے سولر، لونگی سولر، کیو سیلز، آر ای سی سولر، رنرجی، ایس ای جی سولر، سلفاب سولر، سولر اسپیس، ٹیلسن، ٹرینا سولر، وی ایس یو این سولر، اور ینگلی سولر کامیاب رہے۔

پوٹینشل انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن (PID) سیمی کنڈکٹر میٹریل (سیل) اور ماڈیول کے دیگر حصوں (گلاس، ماؤنٹ یا ایلومینیم فریم) کے درمیان ایک بڑے ممکنہ فرق کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ ممکنہ فرق بجلی میں لیکیج پیدا کرتا ہے اور بجی ضائع ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں منفی اور مثبت آئنوں کی منتقلی ہوتی ہے۔

اسٹیٹک اور ڈائنامک مکینیکل لوڈ ٹیسٹ میں سرفہرست پرفارمرز ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، جی اسٹار، جے اے سولر، لونگی سولر، رنرجی، سلفاب سولر، سولر اسپیس، ٹرینا سولر اور ینگلی سولر رہے۔

یہ ٹیسٹ تین سے سات سائیکل فی منٹ کی فریکوئنسی پر +1,000 پاسکل اور -1,000 پاسکل بوجھ کے 1,000 سائیکلوں کے ماڈیولز کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دباؤ ٹیسٹ کی شرح برقی کارکردگی کے بعد پیمائش کی گئی۔

تھرمل سائیکلنگ میں سرفہرست پرفارمرز ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، جی اسٹار، جے اے سولر، لونگی سولر، کیو سیلز، رنرجی، سولر اسپیس، ٹرینا سولر، اور ینگلی سولر رہے۔

پنجاب میں سرکاری سولر سسٹم حاصل کرنے کیلئے کیسے رجسٹر ہوں

الٹرا وائلٹ انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن میں وی ایس یو این سولر اور ٹرینا سولر کامیاب رہے۔

یہ ٹیسٹ سولر پینل کو الٹرا وائلٹ سے ہونے والا نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت کو نمایاں کرتا ہے۔

پرفارمنس میں ماڈیول کی کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیاں ایسٹرونرجی، مشن سولر، کیو سیلز، آر ای سی سولر، اور سلفاب سولر رہے۔

ایل ای ٹی آئی ڈی میں سرفہرست کمپنیاں ایسٹرونرجی، جی اسٹار، جنکو سولر، لونگی سولر، رنرجی، ایس ای جی سولر، سلفاب سولر، سولر اسپیس، ٹیلسن، ٹرینا سولر، وی ایس یو این سولر، واری اور ینگلی سولر رہیں۔

سولر پینل پر گرد جمع ہونے کے نتائج کتنے خطرناک ہوتے ہیں

ایل ای ٹی آئی ڈی روشنی اور بلند درجہ حرارت سے وابستہ طویل مدتی اثرات کا ٹیسٹ ہے۔

سولر پینل کی کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیاں آکسین سولر، جے اے سولر، لونگی سولر، میئر برگر، مشن سولر، کیو سیلز، آر ای سی سولر، سلفاب سولر، ٹرینا سولر اور ینگلی سولر تھے۔

شمسی توانائی کا کتنا فیصد برقی توانائی میں تبدیل ہوگا یہ ٹیسٹ اس کیلئے کیا گیا۔

پی اے این (PAN) فائلیں صرف ٹیکسٹ سافٹ ویئر فائلیں ہیں جو سولر پینل کی کارکردگی کے پیرامیٹرز کو نمایاں کرتی ہیں۔ اس کے ٹیسٹ میں ایسٹرونرجی، جی اسٹار، جنکو سولر، لونگی سولر، کیو سیلز، رنرجی، سولر اسپیس، ٹرینا سولر، وی ایس یو این سولر، اور ینگلی سولر پاس ہوئے۔

Solar panels

Most Efficient Solar Panels

Reliable Solar Panels