Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

بارش کے موسم میں موبائل فون بنا خراب کئے استعمال کرنے کے طریقے

یہ ٹپس آپ کے مشکل وقت میں کام ضرور آئیں گی
شائع 26 جون 2024 08:48pm
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا

ویسے تو کسی بھی موسم میں موبائل فون کو پانی سے خطرہ لاحق ہوتا ہے لیکن بارش کے موسم میں اس کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

مگر یہاں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں ہم آپ کو چند کارآمد اور آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گیجٹس کو مون سون بارشوں میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اپنے موبائل فونز روزانہ ضرور صاف کریں ورنہ۔۔۔

واٹر پروف کیس

بارش کے موسم میں باہر جاتے وقت اپنے موبائل فونز کو پانی سے محفوظ رکھنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ انہیں واٹر پروف کیس میں رکھیں۔

ہلکی بوندا باندی میں بھی موبائل چلانے سے گریز

بارش کے دوران اپنا فون استعمال کرنے سے گریز کریں، چاہے صرف ہلکی بوندا باندی ہی کیوں نہ ہورہی ہو۔

زپ لاگ بیگ

مون سن کے موسم میں اگر آپ کے پاس واٹر پروف کیس موجود نہیں ہے تو آپ عارضی طور پر زپ لاگ بیگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بھی آپ کے موبائل فون کا نقصان ہونے سے بچائے گا۔

موبائل چلانے سے قبل ہاتھ خشک رکھیں

بارش کے موسم میں اکثر افراد گیلے ہاتھوں سے موبائل پر تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہتے ہیں، اور ایسا کرنے سے موبائل فون میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔ ہمیشہ موبائل فون چلانے سے پہلے ہاتھوں کو خشک کرلیں تاکہ اس میں نمی نہ بیٹھ جائے۔

بلیو ٹوتھ یا ائیربڈز کا استعمال

بارش کے دوران اگر کسی کی کال آجائے تو کوشش کریں موبائل فون پر بات کرنے کے بجائے بلیو ٹوتھ یا ائیربڈز کا استعمال کریں۔

موبائل فونز

tips of keep mobile phone safe

rainy days