Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا تنخواہ اور الاؤنسز سے متعلق بڑا فیصلہ

آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ کے حلقے این اے 207 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں
شائع 26 جون 2024 08:13pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔

آصفہ بھٹو نے اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

آصفہ نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاونسز نہیں لوں گی، اگر کوئی تنخواہ یا الاونسز جاری کئے گئے تومنسوخ کردیے جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا زرتاج گل سے نظریں ملانے سے انکار

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔

National Assembly

Pakistan People's Party (PPP)

aseefa bhutto