Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی کا زرتاج گل سے نظریں ملانے سے انکار

اسپیکر صاحب آپ میری طرف دیکھیں، زرتاج گل کی درخواست
شائع 26 جون 2024 07:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن رکن زرتاج گل سے نظریں ملانے سے انکار کیا، اور ان کی طرف نہ دیکھنے پر دلچسپ جواب دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین کی نوک جھونک تو ہوتی ہی رہتی ہے لیکن اس بار رکن سنی اتحاد کونسل زرتاج گل اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

زرتاج گل نے ایوان میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ میری طرف دیکھیں۔ جس پر ایاز صادق نے جواب میں کہا کہ میں خواتین کے ساتھ آئی کانٹیکٹ نہیں رکھتا، میں کسی خاتون کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھتا۔

اپوزیشن کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ ابھی نام نکال رہے ہیں، آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو ای سی ایل میں نام ڈالنے کی منظوری دیتے ہیں۔

National Assembly

Zartaj Gul

ayaz sadiq