Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان

رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اتنا کچھ کریں کہ کل خود برادشت کریں، اسد قیصر
شائع 26 جون 2024 07:15pm

اسلام آباد میں اپوزیشن نے 6 جولائی کو جلسہ کا اعلان کر دیا ، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ فیصل آباد اور کراچی میں بھی جلسے کرینگے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے اس کے بعد فیصل آباد اور کراچی میں بھی جلسے ہونگے۔

اسد قیصر نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان سے آپریشن کے بارے ہمارا موقف ایک ہے، آپریشن کے خلاف موقف لیکر ایک ساتھ چلے گے، آپریشن خلاف دونوں پارٹیوں کا ایک کمیٹی بھی بنے گی اور کمیٹی ہی سب کچھ طے کرئے گی ۔

رانا ثنااللہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ایک غیر زمہ دار اور فاشسٹ شخص ہے، ہم ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اتنا کچھ کریں کہ کل خود برادشت کریں۔

سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہماری مشترکہ اپوزیشن ہوگی، پارلیمنٹ سے باہر بھی ایک مشترکہ لحہ عمل بنائینگے، ملک میں اس وقت کوئی آئین و قانون نہیں ہے۔

عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، حکومت نے خود کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور بھی کیسز بنائے جاسکتے ہیں، علی آمین نے واضح کیا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں آپریشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کے خود بھی عمران خان کے پالیسیوں کے پابند ہے، جوعمران خان کہیں گے علی آمین اس پر عمل کریں گے۔

Asad Qaiser

Sunni Ittehad Council