Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

سوناکشی اور ظہیر کی شادی کب تک چلے گی؟ پیشگوئی کردی گئی

شادی کو چند ہی دن گزرے اور سوشل میڈیا پر علیحدگی پر تبصرے شروع ہوگئے
شائع 26 جون 2024 06:53pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

گذشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کو ایک ہفتہ ہوا نہیں کہ سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی پر تبصرے شروع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک معروف انڈین یوٹیوبر ساگر ٹھاکر المعروف میکسٹرن نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی مدت کے حوالے سے انکشاف کر دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لیا۔

فٹ لک میگزین نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں مذکورہ یوٹیوبر میکسٹرن کی پیشگوئی کے حوالے سے لکھا تھا۔

میکسٹرن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوناکشی سنہا کی شادی 5 سال سے زیادہ چلے تو میرا نام بدل دینا۔

بھارتی یوٹیوبر کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

ایک انسٹا صارف نے بھارتی یوٹیوبر کی پوسٹ پر لکھا کہ کسی کے لیے اچھا نہیں بول سکتے تو برا بھی مت لکھو۔

واضح رہے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں اہلخانہ سمیت بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal

Sonakshi Wedding