ارکان اسمبلی کی تنخواہ بڑھانا حکومت کا نہیں اسپیکر کا اختیار ہے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان متفق
پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسسز میں اضافے کے معاملے پر اراکین یک زباں نظر آئے اور کہا کہ ہم سرکاری ملازم نہیں ہیں، ہمیں حکومت کے رحم و کرم پر مت چھوڑا جائے۔
اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت ارکان اسمبلی کی تنخواہیں اور الاؤنسزز کس طرح بڑھا سکتی ہے، اسمبلی کے تمام معاملات اسپیکر نے طے کرنا ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسپیکر کے دفتر کا کام حکومت سے پیسے لینا ہے، اسپیکر تنخواہ بڑھائے نہ بڑھائے یہ اسکا اختیار ہے، ہم سرکاری ملازم نہیں ہیں، ہمیں حکومت کے رحم و کرم پر مت چھوڑا جائے۔
اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن رکن کی جانب سے اٹھایا جانے والا سوال مناسب ہے، اس سوال کے جواب کے حوالے سے قانون کیا کہتا ہے یہ جاننا پڑے گا، اس حوالے تفصیلات دیکھنا ہوں گی۔
وزیراعظم کا اپوزیشن سے مصافحہ، ’عمران خان کو مشکلات ہیں، تو آئیں بیٹھ کر بات کریں‘
حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے کہا کہ اس معاملے پر اپوزیشن رکن کا سوال درست ہے، اگر ہمیں عوامی نمائندہ مانا جاتا ہے تو بات درست ہے۔
Comments are closed on this story.