Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

زور سے چھینکنے والے شخص کی آنتیں باہر آگئیں، ڈاکٹرز چکرا کر رہ گئے

اس شخص نے اپنی آنتوں کے کئی حصے پیٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے
شائع 26 جون 2024 06:00pm

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک 63 سالہ شخص کو اس وقت ایک بڑی میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا جب چھینک کی وجہ سے اس کی آنتوں کے کچھ حصے آپریشن کے زخم کے ذریعے باہر نکل آئے۔

اس غیر معمولی کیس کی تفصیل امریکن جرنل آف میڈیکل کیس رپورٹس میں شائع کی گئی ہے۔

محققین نے تحقیق میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن بتایا کہ اسے پروسٹیٹ کینسر تھا اور اس نے اس واقعے سے 15 دن پہلے اپنا مثانہ نکلوانے کے لیے ایک سیسٹیکٹومی کروائی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ شخص ٹھیک ہو رہا تھا اور ڈاکٹرز نے اس کے پیٹ کے زخم سے سٹیپلز (ٹانکے) ہٹانے کیلئے اسے کلئیر قرار دیا تھا۔

اپنی اس صحت یابی کا جشن منانے کے لیے اس آدمی اور اس کی بیوی ناشتے کے لیے باہر گئے۔ کھانے کے دوران اسے زبردست چھینک آئی، اس کے بعد کھانسی آئی اور اس نے فوری طور پر اپنے پیٹ کے نچلے حصے میں گیلاپن اور درد محسوس کیا۔

کیا آپ جانتے ہیں چھینک روکنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

اس نے اپنی آنتوں کے کئی حصے سرجیکل سائٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے۔

گھبرا کر اس نے اپنی قمیض سے اس جگہ کو ڈھانپ لیا۔

اس خوف سے کہ حرکت کرنے سے اس کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے، اس نے خود ہسپتال جانے کے بجائے ایمبولینس بلانے کا فیصلہ کیا۔

انسانی جسم میں موجود مدافعتی نظام کے 8 زبردست ہتھیار

پیرامیڈیکس فوراً ہی اس کے پاس پہنچے اور زخم کو پیڈ سے ڈھانپ دیا، اس کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جانے سے پہلے درد کش ادویات دی گئیں۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو نارمل پایا۔ اس کے بعد تین یورولوجک سرجنوں نے پھیلی ہوئی آنتوں کو احتیاط سے پیٹ میں واپس رکھا اور ممکنہ چوٹ کے لیے چھوٹی آنت کا معائنہ بھی کیا لیکن اس میں کوئی زخمی نہیں ملا۔

ناک یا منہ سے چھینک روکنا موت کا سبب بن سکتا ہے

جرنل آرٹیکل میں نوٹ کیا گیا ہے کہ ’حالانکہ زخموں کا پھٹنا ایک معلوم پیچیدگی ہے، لیکن سیسٹیکٹومی کے بعد جراحی کی جگہ سے آنتوں کے نکلنے کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں‘۔

یہ واقعہ آپریشن کے بعد احتیاط کی ضرورت اور ٹھیک ہونے والے زخموں کی قریب سے نگرانی کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

محققین نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ یہ واقعہ کیسے ان ممکنہ پیچیدگیوں کی یاد دہانی کراتا ہے جو چھینک جیسی بظاہر معمولی کارروائیوں سے بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

Sneezing Hard

Intestines came out for sneezing