Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں تحریری معروضات جمع کرا دیں
شائع 26 جون 2024 05:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں تحریری معروضات جمع کرا دیں۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیل خارج کرکے پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق جو سیاسی جماعت انتحابات میں حصہ لے اور کم از کم ایک سیٹ جیتے اسے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں، قانون کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ فراہم کرنا ہوتی ہے۔

مخصوص نشستوں کا کیس: عمران خان بطور وزیراعظم بھی الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہورہے تھے، چیف جسٹس

اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سنی اتحاد کونسل نے نہ انتحابات میں حصہ لیا اور نہ مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع کرائی، مخصوص نشستیں اقلیتوں اور خواتین کیلئے رکھی گئی ہیں۔

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council