Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی شادی پر بزرگ باپ کا مائیکل جیکسن جاگ اٹھا

والد نے مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کرکے وہاں موجود تمام مہمانوں کو حیران کر دیا
شائع 26 جون 2024 05:47pm
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ: محمد موسیٰ فیسبک اکاؤنٹ
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ: محمد موسیٰ فیسبک اکاؤنٹ

بیٹی کی شادی میں سب سے زیادہ خوش لڑکی کا باپ ہوتا ہے جس کی خوشی کسی سے چھپی نہیں رہ سکتی۔

ایک ایسے ہی شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کی شادی میں انجہانی گلوکار و ڈانسر مائیکل جیکسن کی طرح رقص کرتے دکھائی دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا پورٹ کے مطابق مصر کے دارُالحکومت قاہرہ میں بیٹی کی شادی پر اس کے والد نے مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کرکے وہاں موجود تمام مہمانوں کو حیران کر دیا۔

باپ نے ’واکنگ آن مون‘ گانے پر مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کا والد مہمانوں کے درمیان جیسے ہی رقص شروع کرتا ہے تو سب کی نظریں ان کی جانب مڑ جاتی ہیں، اور وہ مائیکل جیکسن کے ڈانس کی نقل اتار کر سب کی داد سمیٹتے ہیں۔

ڈانس ختم ہونے کے بعد وہاں موجود لوگ رقص کرنے والے دلہن کے باپ کے گرد جمع ہوجاتے ہیں اور خوشی کے مارے لڑکی کے والد کو کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں جبکہ کئی لوگ انہیں تالیاں بجا کر داد دیتے ہیں۔

Wedding

father of bride

dance like michael jackson