Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

’بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا‘، عمر ایوب کا وزیراعظم کو جواب

یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا، عمر ایوب
شائع 26 جون 2024 05:29pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر اپنی شرائط دہراتے ہوئے کہا کہ بات تب ہو گی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عمر ایوب نے مطالبہ دہرایا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

پاکستانی ایمبیسی اور رجیم نے قرارداد ناکام بنانے کیلئے امریکہ میں پورا زور لگایا، شہباز گل

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں فارم 47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں، ماحول بہتر ہو رہا تھا، بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا، بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے، یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا۔

فوج سے رابطہ منقطع کرنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی، فواد چوہدری

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے، مفاہمت تک ہوگی جب آپ حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے۔

umar ayub

PM Shehbaz Sharif