Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

شمالی بلوچستان میں ایف سی کے 53 اسکولز و کالجز اور 29 فری اسکولز فعال

15000 سے زائد طلباء و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے
شائع 26 جون 2024 05:29pm

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں خدمات کا سلسلہ جاری ہے ایف سی کے 53 اسکولز و کالجز اور 29 فری اسکولز میں 15000 سے زائد طلباء و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے تعلیمی شعبے میں خدمات جاری ہیں ، شمالی بلوچستان میں ایف سی کے 53 اسکولز و کالجز اور 29 فری اسکولز فعال ہیں ۔ جبکہ 15000 سے زائد طلباء و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

چار سالوں کے دوران 539 ملین کی مالی امداد بھی فراہم کی گئی ہے ۔

ضرورت مند اور ذہین طلباء کو سالانہ 17 ملین سے زائد کے اسکالرشپس کی فراہمی کی گئی جبکہ ایف سی بلوچستان سالانہ 13 ملین کی لاگت سے ای لرننگ کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے۔

شمالی بلوچستان میں ایف سی کی تعلیمی خدمات کو مقامی عمائدین، طلباء و طالبات نے خوب سراہا بھی ہے ۔

بلوچستان

FC