ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان کا افغان فیلڈر کی انجری پر دلچسپ رد عمل
افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا معاملہ ان دنوں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر دنیائے کرکٹ بھی حیرانگی کا اظہار کررہی ہے۔
افغان کھلاڑی گلبدین نائب کی میچ کے دوران اچانک انجری پر جہاں انہیں آسکر ایوارڈ کا حقدار کہا جا رہا ہے، وہیں آسٹریلوی کپتان مچل مارش اس پورے معاملے پر اپنی ہسنی نہیں روک پائے اور اِسے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ رقم کردی
مچل مارش نے افغان فاسٹ باؤلر گلبدین نائب کی انجری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی، ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا، ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں اور یہ کمال تھا، ہماری ٹیم نے مل کر افغانستان اور بنگلادیش کا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ ہوا، افغانستان بنگلا دیش کے میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنے کے خواہشمند تھے۔
مچل مارش کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں رہتیں اور اس کے لیے ہم خود اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔
خیال رہے بنگلادیش کی بیٹنگ کے دوران افغان کھلاڑی گلبدین نائب جو اچانک انجری کے باعث گر گئے تھے اور میچ روک دیا گیا تھا، تاہم اُن پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے میچ میں تاخیر کی جس کے باعچ افغانستان کو جیت کا موقع ملا۔
Comments are closed on this story.