Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

وزیراعظم کا اپوزیشن سے مصافحہ، ’عمران خان کو مشکلات ہیں، تو آئیں بیٹھ کر بات کریں‘

ہمیشہ کی طرح اپنی مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر دہراتا ہوں، وزیر اعظم
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 05:30pm
فوٹو۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئیں مل کر بات کریں، معاملات حل کریں، جو زیادتیاں ہمارے ساتھ ہوئیں، نہیں چاہتے ان کے ساتھ اسی طرح کی زیادتیاں ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنی مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر دہراتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’میں ان (تحریک انصاف اور عمران خان) کی خدمت میں یہ عرض کروں گا، آئیں بیٹھیں، ملک کی خوشحالی کے لیے، پاکستان کی بہتری کے لیے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’آج اگر ان کے بانی (عمران خان) کو جیل میں کچھ مشکلات ہیں، مصائب ہیں، آئیں بیٹھ کر بات کریں، بیٹھ کر معاملات کو طے کریں۔‘

ایوان میں اپنے خطاب میں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے اپنی پہلی تقریر میں یہ درخواست کی کہ آئیں چارٹر آف اکانومی پر اتفاق کرتے ہیں۔ جناب اسپیکر حقارت سے میری اس پیشکش کو ٹھکرایا گیا بلکہ جو اس ایوان میں نعرے بلند ہوئے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔‘

امریکی کانگریس میں پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی قرارداد منظور

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوتی ہے تو یقیناً انصاف کا پلڑا ہر وقت بھاری رہنا چاہیے، چاہے کوئی سیاسی رہنما ہے یا زندگی کے کسی بھی شعبے سے اس کا تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال میں نے دوبارہ اپنی پیشکش دہرائی کہ آئیں دوبارہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ پھر ایسے نعرے بلند ہوئے، جن کا ذکر کرنا اس ایوان کی توہین ہے۔

فوج سے رابطہ منقطع کرنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی، فواد چوہدری

انھوں نے کہا کہ ’آج تلخیاں جس حد تک پہنچ گئی ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے۔ آج 76 سال بعد ہم ایسی جگہ پر پہنچے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی ہم جھجھکتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اس اسمبلی میں ماضی میں بھی بہت تنقید ہوتی تھی، مخالفت میں باتیں ہوتی تھیں مگر سیاست دان ایک دوسرے کے دکھ اور تکلیف میں شریک ہوتے تھے۔

opposition

National Assembly

PM Shehbaz Sharif

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)