Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کی پیکڈ دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کی سفارش

سینیٹ نے پیکڈ دودھ پر سیلز ٹیکس نہ لینے کی سفارش قومی اسمبلی کو ارسال کردی
شائع 26 جون 2024 03:52pm

سینیٹ نے قومی اسمبلی کو پیکڈ دودھ کے لیے زیرو ریٹنگ برقرار رکھنے کی سفارش کر دی۔

سینیٹ کی جانب سے بجٹ تجاویز کے حوالے سے فنانس بل 2024-25 کے ذریعے عوامی مفاد میں دودھ کے پیکٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے پیکڈ دودھ پر سیلز ٹیکس نہ لینے کی سفارش قومی اسمبلی کو ارسال کردی ہے، سینیٹ کی جانب سے سفارش میں کہا گیا کہ سیلز ٹیکس لگانے سے پیکڈ دودھ کی قیمت بڑھ جائے گی، بجٹ تجاویز میں پیکڈ دودھ پر سیلز ٹیکس کی شق حذف کی جائے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس سے قبل شیرخوار بچوں کے دودھ کے ڈبے پر ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دودھ کے ڈبے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نہ لگایا جائے۔

حکومت نے بچوں کے فارمولہ دودھ، خوراک پر جی ایس ٹی مرحلہ وار لینے کا فیصلہ کرلیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے اسٹیشنری پر بھی سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس نہ لگایا جائے۔

ٹیکس حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف بچوں کےدودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور اسٹیشنری پر بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف 749 اشیا کی ٹیکس چھوٹ ختم کرانا چاہتا ہے، بجٹ میں 337 آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کررہے ہیں۔

senate

Sales Tax

Budget 2024 25

dry milk

packed milk