Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیملی سمیت کار کو 330 فٹ کی بلندی سے گرانے والا بھارتی باشندہ قانون کے شکنجے سے بچ نکلا

کیلیفورنیا کی عدالت نے اہلیہ نیہا کی اپیل پر ڈپریشن کے مریض دھرمیش کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے
شائع 26 جون 2024 03:16pm

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے بھارتی نژاد ریڈیولوجسٹ دھرمیش پٹیل کو فیملی سمیت کار 330 فٹ کی اونچائی سے گرانے کے کیس میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ دھرمیش پٹیل شدید ڈپریشن کا شکار تھا۔ اس نے کار کو جان بوجھ یا قتل کے ارادے سے نہیں گرایا تھا۔

این بی سی کی رپورٹ کے مطابق دھرمیش نے 2 جنوری 2023 کو اپنی اہلیہ نیہا پٹیل اور دو بچوں سمیت کار بلندی سے گرادی تھی۔ اس حادثے میں چاروں بچ گئے تھے۔ این بی سی کے مطابق اسپتال میں نیہا نے پیرا میڈکس کو مبینہ طور پر بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے سب کو مارنے کی کوشش کی تھی۔

بعد میں نیہا نے عدالت سے التجا کی کہ اس کے شوہر کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ وہ شدید ڈپریشن کا مریض رہا ہے۔ عدالت نے نیہا کی اپیل منظور کرتے ہوئے دھرمیش کو بری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی اُس کے علاج کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کرنے کی تیاری کی ہے۔

Depression

DHARMESH PATEL

NEHA PATEL

CAR DROPPED OFF CLIFF