Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کی دل کو چھو لینے والی فیملی فوٹو

تصویر میں ثانیہ اور انعم حجاب میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں
شائع 26 جون 2024 03:14pm

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اپنی فیملی کے ساتھ ایک نئی تصویر آن لائن وائرل ہو رہی ہے۔ جسے ان کے بہنوئی اسد الدین نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

ثانیہ مرزا نے حج مکمل کر لیا ہے، جو مسلمانوں کے لیے ایک اہم اور روحانی طور پر بھرپور سفر ہے۔ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی اسد الدین سمیت ان کے اہل خانہ کے ہمراہ ثانیہ مرزا کی زیارت غوروفکر اور عقیدت کا ایک گہرا لمحہ ہے۔

ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی خبریں، تاریخ بھی آگئی؟

سوشل میڈیا پر اپنے سفرکی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے اسد نے اظہار تشکر کے طور پر کہا کہ زندگی بھر کے سفر کے لیے شکر گزار ہوں۔ الحمدللہ حج مکمل کرنے کا موقع ملا۔

تصویر میں عمران اور اسد کو احرام باندھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ثانیہ اور انعم حجاب میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

انعم نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ بہنوں کی ایک دل کش تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ سرخ دل کے ایموجی کے ساتھ کیپشن دیا۔

اس سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے اس کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے امید ہے کہ میں ایک عاجز دل اور مضبوط ایمان کے ساتھ ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آؤں گی۔

Celebrities

Sania Mirza

lifestyle