Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں سلپ ہوگیا

جنوری 2023 سے اب تک 14 پی آئی اے کریو ممبرز کینیڈا پہنچ کر غائب ہوچکے ہیں۔
شائع 26 جون 2024 01:49pm

قومی ایئر لائن کا ایک اور اسٹیوارڈ کینیڈا کے شہر ٹورونٹو پہنچنے پر ’لاپتا‘ ہوگیا۔ سالِ رواں کے دوران کینیڈا پہنچ کر غائب ہونے والے کریو ممبرز کی تعداد اب سات ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے نور شیر کے غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یہ اسٹیوارڈ پی کے 781 کے ذریعے ٹورونٹو پہنچا تھا۔ یہ پرواز اسلام آباد سے پیر کو یعنی عیدالاضحٰی کے پہلے دن روانہ ہوئی تھی۔

جنوری 2023 سے اب تک تک پی آئی اے کے 14 کریو ممبرز ٹورونٹو پہنچنے کے بعد واپس نہیں آئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نور شیر نے 2003 میں پی آئی اے سے وابستگی اختیار کی تھی۔ وہ منجھا ہوا فلائٹ اٹینڈنٹ ہے۔

لاپتا ہونے والے کریو ممبر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دے کر سکونت اختیار کرنا بہت آسان ہے۔ بہت سے لوگ قانون میں پائی جانے والی اسی نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

FLIGHT ATTENDANT

NOOR SHER

14 MISSING SINCE JANURARY 2023

FLEXIBLE LAWS