Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آملہ میں 2 چیزیں ملا کر صحت بخش چٹنی بنائیں، آپ کو دوگنی غذائیت ملے گی

ایسا ذائقہ، جو ایک بار کھانے کے بعد آپ بار بار مانگیں گے
شائع 26 جون 2024 01:41pm

وٹامن سی سے بھرپور آملہ کی چٹنی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

آملہ ایک ایسا پھل ہے جس میں خوبیوں کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ آملہ کی چٹنی کھانے کا ذائقہ بھی بڑھا دیتی ہے۔

آملہ کی چٹنی میں دھنیا اور پودینہ بھی ملایا جائے تو اس چٹنی کی غذائیت دوگنی ہوجاتی ہے۔ 

بدلتے موسم میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے آملہ کی چٹنی کھانا بہت اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔ آملہ کی چٹنی آپ منٹوں میں تیار کر سکتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آملہ کی چٹنی بنانے کا آسان طریقہ۔ 

آملہ چٹنی کے اجزاء

  • کٹا آملہ - 1/2 کپ

  • دھنیا - 1 کپ

  • پودینہ- 1/2 کپ

  • کٹی ہری مرچ - 1 کھانے کا چمچ

  • زیرہ - 1/2 چائے کا چمچ

-کٹی ادرک - 1/2 چائے کا چمچ

  • ہینگ - 1 چٹکی

  • کالا نمک - 1/4

  • چینی- 2 چمچ

  • نمک - حسب ذائقہ 

آملہ کی چٹنی بنانے کا طریقہ

آملہ کی چٹنی بنانا بہت آسان ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور چٹنی بھی بہت غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ آملہ کی چٹنی بنانے کے لیے پہلے آملہ کاٹ لیں اور اس کے بیج نکال لیں۔ اب پسے ہوئے آملہ کو مکسچر جار میں ڈالیں اور اس میں ہرا دھنیا، پودینے کے پتے، ادرک اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ اس کے بعد جار میں زیرہ، کالا نمک، ہینگ اور چینی ملا لیں۔

اس کے بعد جار میں ایک چوتھائی کپ پانی ڈالیں۔ اس کے بعد جار کا ڈھکن لگا دیں اور تمام اجزاء کو بلینڈ کر لیں۔ چٹنی کو یک جاں ہونے تک پس لیں۔ اس کے بعد چٹنی کو ایک پیالے میں نکال کر حسب ذائقہ اس میں سادہ نمک ملا دیں۔ مزیدار اور صحت بخش آملہ چٹنی تیار ہے۔ اسے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کریں۔ 

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe