Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چلچلاتی گرمی سے نجات چاہتے ہیں تو اے سی کی ٹھنڈک کو ان طریقوں سے بڑھائیں

خرچہ بڑھائے بغیر آپ کو ٹھنڈک ملے گی
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 08:51pm

جون کا مہینہ چل رہا ہے اور گرمی کا موسم اپنے عروج پر ہے۔ آسمان سے آگ برس رہی ہے۔ پورا پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ نہ دن کو سکون ہے نہ رات کو نیند، کہیں کہیں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر پہنچ گیا ہے اور ایسی صورتحال میں اے سی اور کولر بھی کام نہیں کر رہے۔ کچھ آسان اقدامات AC کی ٹھنڈک کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اے سی کی کولنگ کو کس طرح آسانی سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اے سی کولنگ بڑھانے کے آسان طریقے

ٹھنڈک میں اے سی کو بھی مات دینے والا ’باہو بلی‘ ائیرکولر مارکیٹ میں آگیا

دروازے کھڑکیوں کو مضبوطی سے بند کرو

کسی کمرے میں اے سی کی ٹھنڈک کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کمرے کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ جب گرم ہوا کسی بھی دروازے یا کھڑکی سے اندر آتی ہے تو درجہ حرارت کو کم رکھنا مشکل ہوتا ہے اور اے سی کی ٹھنڈک ٹھیک سے کام نہیں کرتی۔

اے سی فلٹر کی صفائی

اے سی فلٹر کو وقتاً فوقتاً صاف کرنے سے اے سی کی کولنگ کی صلاحیت برقرار رہتی ہے

کھڑکیوں پر گہرے رنگ کے پردے لگائیں

گرمی کے موسم میں کمرے کی کھڑکیوں پر گہرے رنگ کے پردے لگائیں۔ اس سے کمرے میں درجہ حرارت کو کم رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ضرورت نہ ہونے پر لائٹس بند کردیں یا مدھم لائٹس آن کریں۔ ان تدابیر کو اپنانے سے چلچلاتی گرمی سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

lifestyle

cooling