Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل جاری
شائع 26 جون 2024 12:37pm

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل جاری ہے، آج 6 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کیے گئے، حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اہم کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

عائشہ نذیر کی جانب سے حنا ربانی کھر کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا گیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی، حنا ربانی کھر نے متفقہ چیرپرسن منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کمیٹی ممبران نے حنا ربانی کھر کو چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز حسین جاکھرانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اعجاز حسین جاکھرانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کیا گیا۔

اعجاز حسین جاکھرانی نے متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے اعجاز حسین جاکھرانی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین منتخب ہوگئے، خالد حسین مگسی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں کیا گیا۔

رائے حسن نواز خان نے خالد حسین مگسی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا تھا، نومنتخب چیئرمین نے متفقہ چیرمین منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے خالد حسین مگسی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد

hina rabbani khar

saleem mandviwalla

National Assembly Standing Committee on Foreign Affairs

National Assembly standing committees