Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

بنوں میں صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

ملک پختون یار خان 9 مئی کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے۔
شائع 26 جون 2024 12:33pm

بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ تین راہ گیر زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس وین پولیس لائن سے ملک پختون یار خان کو لینے جارہی تھی کہ ڈی آئی خان روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی وزیر 9 مئی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے۔ انہوں نے اس واقعے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Bannu

MINISTER SQUAD

REMOTE CONTROLLED BOMB ATTACK

THREE INJURED