Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے غیر متحارب یوکرینی شہریوں کو نشانہ بنانے پر فیصلہ سنادیا
شائع 26 جون 2024 12:22pm

یوکرین کے جن علاقوں میں روسی افواج کا قبضہ ہے وہاں عام، غیر متحارب شہریوں کو ملٹری آپریشنز میں نشانہ بنانے کے انسانیت سوز واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے غیر متحارب یوکرینی شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ جاری کردیے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج کی طرف سے یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں۔

یوکرین میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 کے دوران میزائلوں سے متعدد حملے کیے گئے ہیں۔

INTERNATIONAL CRIMINAL COURT

RUSSIAN ARMY CHIEF

UKRAINIAN CIVILIANS