بہت ہو گیا ٹرول کرنا، ندا یاسر سوشل میڈیا صارفین پر پھٹ پڑیں
ندا یاسر اور یاسر نواز وہ دو مشہور پاکستانی سلیبریٹیز ہیں، جو رواں سال حج کی ادائیگی کے بعد خبروں میں ان رہیں۔
جوڑے نے اپنی بلاگنگ اور انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے حج سفر کے دوران اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا۔ جسے بہت سے لوگوں نے پسند نہیں کیا اور ان پر تنقید کی۔ مداحوں کا خیال تھا کہ انہیں عبادات کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی۔
حال ہی میں ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولز کو مخاطب کیا ہے۔
حج کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانا ندا اوریاسر کو بھاری پڑ گیا
یاسر نواز نے ندا یاسر سے کہا کہ وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں سیلفی لینے پر تنقید کرنے والوں کے لیے پیغام دیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ میں ان کی ہدایت کے لیے دعا کروں گی، میں اور کیا کہہ سکتی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نےدعا کی درخواست کرنے والوں کے لیے نام لے کر دعا کی ہے۔ حج اسپیشل ٹرانسمیشن کے دیگر ممبران کا خیال تھا کہ مشہور شخصیات اور لوگوں کو ٹرولز کو نظر انداز کرنا چاہئے۔
سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر اور یاسر نواز کی جانب سے مکمل حج کوریج دینے کے بعد ٹرولز کے لیے خصوصی وی لاگ بنانے پر برہم ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ،آپ کو پہلے ندا پھر دوسروں کی رہنمائی کے لیے دعا کرنی ہوگی۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ مہنگے وی وی آئی پی حج پر گئے اور اس میں سے مواد بنانے کے لیے متعدد وی لاگ بنائے۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ دکھانے والے ٹرولز اور مشہور شخصیات دونوں کے لیے ہدایت کی ضرورت ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ تنقید اور تعریف دونوں کو مشہور سلیبریٹیزکو قبول کرنا چاہیے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ تنقید سے بچنا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا پر چیزیں پوسٹ کرنا بند کردیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ، اگر آُپ صرف اللہ کی خاطر حج کر رہے ہیں تو پھر آپ کو اس کا اجر ملے گا ،لیکن اگر آپ پبلسٹی چاہتے ہیں ،تو پھر یہ ایک سیاحت ہے، جس کا کوئی صلہ نہیں۔
Comments are closed on this story.