Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 78 ہزار 630 پر پہنچ گیا
شائع 26 جون 2024 12:03pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس میں 700 اضافے کے بعد بڑھ کر 78 ہزار 630 پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ 20 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET