Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا پر بننے والے رشتے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجوہات میں بڑی وجہ بن گئے

عدم اعتماد رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ بن رہی ہے, ایڈووکیٹ مہوش محب
شائع 26 جون 2024 11:36am
Women face problems due to non-registration of divorce - Aaj News

سوشل میڈیا پر بننے والے رشتے خیبرپختونخوا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجوہات میں بڑی وجہ بن گئے، طلاق کی رجسٹریشن نہ ہونا بھی خواتین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بننے لگا۔

قانونی ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی وجوہات میں سوشل میڈیا پر بننے والے رشتے، رشتوں میں عدم برداشت، گھریلو ناچاکی اور جائیداد کی ڈیمانڈ جیسے معاملات شامل ہیں ، پشاور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ مہوش محب کاکاخیل نے آج نیوز کو بتایا کہ عدم اعتماد رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ بن رہی ہے۔

پاکستان ڈیموگرافک سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 31931 خواتین اور 13278 مرد طلاق یافتہ ہیں تاہم طلاق کی اصل شرح کے بارے میں بات کرنا اسلئے مشکل ہے کیونکہ صوبے کے 70 فیصد دیہی علاقوں میں شادی اور طلاق رجسٹرڈ نہیں کرائی جاتی۔

سروے کے مطابق صوبے میں 25 فیصد سابقہ شریک حیات نے ابتدائی طور پر طلاق دے دی تھی لیکن بعد میں کفالت کی ادائیگی سے محفوظ رہنے کی وجہ سے انکار کردیا۔

پاکستان

KPK Government

Divorce rate