فیفا ورلڈ کپ: عارف لوہار کا ’آ تینوں موج کراواں‘ اور ’میسی کا جادو‘
24 جون کو فیفا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فٹبال کھلاڑی میسی کی سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے پاکستانی شائقین میں ہلچل مچادی۔ اور یہ ہلچل بے وجہ بھی نہیں تھی۔ کیونکہ اس ویڈیو میں پاکستان کے پنجابی لوک فنکار عارف لوہار کے ایسے گیت کو شامل کیا گیا ، جو پہلے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکاتھا۔
فیفا کی جانب سے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی روایت عام ہے، لیکن اس مقصد کے لیے کسی پاکستانی اور خاص کر کے پنجابی گانے کو استعمال کرنا یقینا حیران کن ہے۔
یہی نہیں اس ویڈیو کا کیپشن بھی اردو میں لکھا گیا جو کچھ یوں تھا ’میسی کا جادو‘۔
اوراس ویڈیو کے اپلوڈ ہوتے ہی واقعی شائقین پر اس کا جادو چل گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پاکستانی اسے بڑی تعداد میں شیئر کرنے لگے۔
یہ گانا لیونل میسی کو ان کے 2022 ورلڈ کپ جیت کی ویڈیو کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے پوسٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔
’آ تینوں موج کراواں‘ میں عارف لوہار کے بچوں نے کیا مدد کی
اس غیر متوقع خراج عقیدت نے شائقین کو فیفا کی نمائندگی سے بہت خوش کر دیا اوروہ فیفا کی طرف سے پنجابی دھن کے استعمال پر محظوظ ہورہے ہیں۔ اور کمنٹس کے ذریعے اپنےردعمل کو شیئر کررہے ہیں۔
ایک پاکستانی صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میسی ہم میں سے ہی ہیں۔‘
ایک اور صارف نے ازراہ مذاق مشورہ دے ڈالا کہ، اب انہیں رونالڈو کی سالگرہ پر ”بدو بدی“ استعمال کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ تین ماہ قبل ریلیز ہونے والی ’آ‘ کی میوزک ویڈیو کو اب تک 101 ملین ٌسے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس گانے کے لیے عارف لوہار کے ساتھ 2 دیگر پنجابی گلوکار ریپرز نے اشتراک کیا ہے، روچ کلا اور جنڈو دونوں کینیڈین پنجابی ریپر ہیں۔
Comments are closed on this story.